مظفرآباد(نیوزڈیسک)آزاد کشمیر حکومت نے نئے وزراء کو محکموں کے قلمدان تفویض کر دئیے ۔قانون ساز اسمبلی کے 29 وزراء کو پورٹ فولیوز دئیے گئے ۔ موسٹ سینئر وزیرووزیرخزانہ کرنل وقار احمد نور کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کا قلمدان سونپ دیا گیا ،،پیپلز پارٹی کے راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو لوکل گورنمنٹ اور دہی ترقی کا قلمدان ،سردار محمد حسین خان کو بہبود آبادی ، آبپاشی سمال انڈسٹریز کی وزارت دی گئی عامر عبدالغفار لون کو ماحولیات،سردار میر اکبر خان کو زراعت لائیو سٹاک ڈیری ڈیویلپمنٹ کا قلمدان سونپا گیا ہے،،دیوان علی خان چغتائی کو ایلیمنٹری اور سیکنڈری ایجوکیشن کا قلمدان سونپ دیا ۔چوہدری ارشد توانائی ، میاں عبدالوحید قانون وانصاف وپارلیمانی امور ، احمد رضا قادری مذہبی واوقاف امور ، چوہدری محمد رشید ڈویویلپمنٹ آرگنائزیشن، عبدالماجد خان وزارت خزانہ وامداد باہمی، راجہ صدیق صنعت وکامرس وابریشم پرنٹنگ پریس ، چوہدری ابراہیم اکبرخوراک ، جاوید اقبال بڈھانوی بحالیات، سید بازل علی نقوی سماجی بہبود وترقی نسواں، سردار جاوید ایوب ذکواۃ وعشر، سردار عامر الطاف ٹیوٹا ، اظہر صادق مواصلات وتعمیرات عامہ ۔ نثار انصرابدالی سابق پوزیشن پر برقرار وزارت صحت کا قلمدان سونپ دیا۔ چوہدری اخلاق ریونیو وکسٹوڈین ، اکمل سرگالہ جنگلات ، ظفراقبال ملک ہائیر ایجوکیشن ، فہیم اختر ربانی سیاحت وآثار قدیمہ ومعدنی وسائل ۔ چوہدری یاسر سلطان فیزیکل پلاننگ وہائوسنگ ، جاوید بٹ ٹرانسپورٹ ، عاصم شریف اسپورٹس یوتھ اینڈ کلچر، چوہدری قاسم مجید ، منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی ، چوہدری عامر یٰسین ڈیزاسٹر اینڈ منیجمنٹ ، سول ڈیفنس ، ضیاء القمر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان سونپ دیا۔
