کراچی( نیوز ڈیسک)گزشتہ کئی ہفتوں سے پاکستانی کرنسی مستحکم ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ، ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 280.95 سے بڑھ کر 281 روپے کا ہوگیا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 95 پوائنٹس اضافے سے 51578 کی سطح پر ٹریڈ ۔گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوگیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 282 روپے 50 پیسے کا ہو گیا، انٹربینک میں بھی ڈالر کی قدر میں 43 پیسے کا اضافہ ، انٹربینک میں ڈالر 281 روپے کا ہو گیا جبکہ گذشتہ ہفتے ڈالر 280 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔یورو بھی 1 روپے اضافے سے 298 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے مہنگا ہو کر 343.50 روپے جبکہ اماراتی درہم 30 پیسے مہنگا ہوکر 79.50 روپے ،سعودی ریال 40 پیسے اضافے کیساتھ 75 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔دوسری جانب تاریخ کی بلند ترین شرح سود نے بینکوں کو مالا مال کر دیا ہے، رواں سال کے نو ماہ میں بینکوں کی سودی آمدنی 1000 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کے مطابق جنوری تا ستمبر بینکوں نے 1,258 ارب روپے سودی آمدنی میں کمائے، بینکوں کی غیر سودی آمدنی 241 ارب روپے رہی، 9 ماہ میں بینکوں نے 420 ارب روپے کا خالص منافع کمایا، ا یک سال پہلے بینکوں کی سودی آمدنی 745 ارب روپے تھی، ایک سال میں بینکوں کی سودی آمدنی 70 فیصد اضافہ ہوا۔
