لاہور ( اے بی این نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ نے الزامات کی تحقیقات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی،کمیٹی اپنی رپورٹ اور سفارشات پی سی بی انتظامیہ کو جلد پیش کرے گی، ذکا اشرف نے کہا کہ انضمام جس وقت چاہیں مجھ سے ملاقات کر سکتے ہیں، میں ان کی قدر کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ میں دفتر میں موجود ہی نہیں تھا تو ان سے کیسے ملاقات ہو سکتی تھی،کمیٹی بنائی گئی ہے جو مفاد کے ٹکراو کے حوالے سے تحقیقات کرے گی، ذرائع کے مطابق کمیٹی اپنی رپورٹ پی سی بی کو پیش کرے گی،واضح رہے کہ انضمام الحق چیف سلیکٹرکے عہدے سے مستعفی،پی سی بی کے مطابق چیف سلیکٹرانضمام الحق نے اپنااستعفیٰ چیئرمین پی سی بی کوبھیج دیاانضمام الحق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ میرے خلاف بغیرتحقیقات کے باتیں کی جارہی ہیں،بورڈسے کال آئی ہم نے15لوگوں کی کمیٹی بنادی ہے،میں نےکہا ٹھیک ہےپہلے کمیٹی تحقیقات کرلے، میراکام ٹیم سلیکٹ کرناہوتاہے سوالات اٹھیں گے توبہتر ہے عہدہ چھوڑدوں،میں یہ سمجھتا ہوں سلیکٹر کا عہدہ جج والا ہوتا ہے،انضمام الحق پربرطانیہ میں پلیئر ز ایجنٹ کیساتھ پارٹنرشپ کا الزام ہے،پی سی بی انکوائری کرناچاہتاہے تومیں تیارہوں،میراپلیئرزایجنٹ کمپنی سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ سے کال آئی ہم نے پانچ لوگوں کی کمیٹی بنا دی ہے،میں نےکہا ٹھیک ہےپہلے کمیٹی تحقیقات کرلے، میں یہ سمجھتا ہوں سلیکٹر کا عہدہ جج والا ہوتا ہے،ٹیم سلیکٹ کرتا ہوں اگرکوئی سوال اٹھے گاتو بہتر ہے سائیڈ پر ہو جاؤں، تحقیقات کے بعد پی سی بی سے بیٹھ کربات کرنے کو تیار ہوں،بغیرتحقیق کے باتیں کرنے سے تکلیف ہوتی ہے، انضمام الحق کو چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے طلب کیا تھا
