لاہور ( اے بی این نیوز )نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں سے بہت توقعات ہیں،نوجوان ہمارے ملک کاسرمایہ ہیں،طالب علمی کا زمانہ آپ کی زندگی کا قیمتی سرمایہ ہوتا ہے،درست فیصلے آپ کی ترقی اورکامیابی کے ضامن ہوتے ہیں،کوشش ہو گی آئندہ بھی آپ کیساتھ نشستیں ہوتی رہیں،انسان غلطیوں سے سبق سیکھتا ہے،تعصبات سے بالاتر ہو کر ہمیں قومی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنا ہوگا،نگران حکومت کا قیام آئینی طریقے سے عمل میں آیا،انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، انہون نے گفتگو کرتے ہو ئے مزید کہا کہ نگران حکومت کاکام انتخابات کیلئے کمیشن کو معاونت فراہم کرنا ہے،ہمیں ایک دوسرے کے سیاسی نظریات کااحترام کرنا چاہیے،نگران حکومت کاکام صرف معاونت کرناہے،نگران حکومت کا قیام آئینی طریقے سے عمل میں آیا،عام انتخابات کی تاریخ کااعلان کرنا الیکشن کمیشن کاکام ہے،انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔آرٹیکل254کے مطابق کوئی کام تاخیرسے ہونے سے غیرآئینی نہیں ہوجاتا،پنجاب،خیبرپختونخوا انتخابات میرے وزیراعظم بننے سےپہلے تاخیرکاشکارہوچکے تھے،آزادی اظہار رائے کی بھی کچھ حدود و قیود ہوتی ہیں،قانون سازی پارلیمنٹ کاحق ہے۔















