اسلام آ باد(نیوزڈیسک)مانسہرہ کی بیوہ خاتون سعیدہ تسلیم شوہر کی وفات کے بعد گھر کی واحد کفیل بن گئیں، حالات کا رخ بدلا تو بیک وقت کئی ذمہ داریاں ان کے کاندھوں پرآن پڑھیں ، بچوں کی کفالت سے لیکر تعلیم تک تمام ضروریات زندگی کیلئے سعیدہ تسلیم نے اسلام آباد آکر اپنے کاروبار کا آغاز کیا ۔ محنتی خاتون سعید تسلیم 25 برس سے اسلام آباد میں اپنے ملک کی ثقافت کے رنگ بکھیرنے میں مصروف عمل ہیں ۔ لیکن ملکی صورتحال نے محنتی اور نڈر خاتون سعیدہ بی بی کو بھی متاثر کردیا، گھریلو اخراجات ، بجلی کے بل دیگرمعاملات آزمائش بن گئے لیکن پھر بھی انہوں نے ہمت نہیں ہاری ۔سعیدہ بی بی کا حوصلہ قابل داد ہے، سعیدہ تسلیم کا کہنا تھا کہ معاشرے میں ترقی اسی صورت ممکن ہے جب خواتین اور مرد ملکرکام کریں۔















