اہم خبریں

نئے پاکستان کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، جہانگیر ترین

جہانیاں( اے بی این نیوز   ) چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کہا کہ ایسا پاکستان بنائیں گے جس کا خواب 10 سال پہلے دیکھا تھا۔چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اکٹھے ہو کر نئے پاکستان کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، دس سال پہلے بہتر پاکستان بنانے کے لئے اکٹھے ہوئے تھے، ہم نے صنعت کے شعبے میں تبدیلی لیکر آنی تھی، افسوس یہ سب خواب پورے نہ ہوسکے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی لیکن سب خواب ادھورے رہ گئے، دس سال ہم نے پی ٹی آئی میں محنت کی، جب چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ گئے تو ہمیں ایک، ایک کر کے ہٹا دیا گیا، ہماری جگہ ان لوگوں کو بٹھایا گیا جن کو جانتے بھی نہیں تھے، پی ٹی آئی ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں چلی گئی جو بہتری نہیں لانا چاہتے تھے، آج ہم ادھورے مشن کو پورا کرنے کے لئے اکٹھے ہو رہے ہیں۔علیم خان نے کہا کہ یہ پنجاب کی سب سے چھوٹی تحصیل میں ورکرز کنونشن ہے،ملک کی خدمت کیلئے سیاست میں حصہ لیا، لوگ پوچھتے تھے آئی پی پی کے پاس لوگ کہاں سے آئیں گےپہلی بار پنجاب میں تبادلوں کیلئے پیسے لیے گئے،پی ٹی آئی نے اقربا پروری او ر کرپشن کرکے نیا پاکستان بنایاغریبوں کا استحصال کرنے والوں کے خلاف کلمہ حق کہنا ہے، فرح گوگی کو ن تھی کس کیلئے کام کرتی تھی،عثمان بزدار فرنٹ مین تھا پیسے لے کر آگے پہنچا تا تھا،جہانگیر ترین کی سربراہی میں سب نے پی ٹی آئی میں شمو لیت اختیار کی تھی، آپ ان جماعتوں پر کب تک اعتبار کرتے رہوں گے،
سرکاری اراضی غریبوں کیلئے ہے،9مئی کو شہدا کے مجسموں کو نقصان پہنچایا گیا، کچی آبادیوں میں رہنے والوں کو مالکانہ حقوق دیں گے،خواتین کو گھروں میں روزگار فراہم کریں گے،آئی پی پی اپنے کسان کو خوشحال کرے گی،موٹر سائیکل والوں کو پیٹرول آدھی قیمت پردیں گے،300 یونٹ تک بجلی فری دی جائے گی،مزد ور کی کم از کم ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے ہوگی،ساڑھے 12 ایکڑ تک کسانوں کیلئے ٹیوب ویل پر بجلی فری ہوگی،تمام دیہات میں ڈسپنسریاں بنیں گی،ادویات فری دیں گے،ہر یونین کونسل میں پینے کا پانی صاف فرا ہم کیا جائے گا،تبدیلی کے نام پر ڈی پی او اور ڈی سی پیسوں کے ساتھ لوگ لگتے دیکھے،پی ٹی آئی چیئرمین نے عثمان بزدار کو پنجاب تحفے میں دیا تھا،عثمان بزدار کا کام کوریئر کمپنیوں والا تھا،پہلی دفعہ پنجا ب نے 2،2 اور3،3 کروڑ میں ڈی سی لگتے دیکھے،سوچا چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت میں ایک خوبصورت پاکستان بنائیں گے،پی ٹی آئی میں شمولیت پر جو بتایا گیااوردیکھا گیااس سےالٹ کام کیا گیا۔

متعلقہ خبریں