اہم خبریں

کل غزہ مارچ ، ہمارے کارکنوں کی گرفتار کیا جارہا ہے، سراج الحق

اسلام آباد( اے بی این نیوز      ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ فلسطینیوں کو دشمن کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیاہے۔کل کے غزہ مارچ کے لیے ہماری بھرپور تیاری ہے، آج اچانک ہمارے کارکنوں کی گرفتار کرنا شروع کر دیا گیا ہے وہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ کل سے اسرائیل نے فلسطین پر زمینی حملہ کیا ہے، اسرائیل نے مسجد اقصی کو مسلمانوں کے لیے بند کیا ہے، فلسطین میں مواصلات کا نظام مکمل طور پر بند ہے، فلسطین میں خوراک اور رسد پہنچانے کا کوئی راستہ نہیں،اقوام متحدہ کے اجلاس کے بعد اسرائیل نے زمینی حملہ شروع کر دیا،فلسطینی ان حالات میں مسلمانوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، 20 دنوں سے غزہ جلتا رہا لیکن اقوام متحدہ نے اجلاس تک نہیں بلایا گیا21 ویں دن اجلاس بلایا گیا لیکن جوئی رزلٹ سامنے نہیں آیا،اسرائیل کی جانب سے متعدد ہسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا،اپنے مظلم بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے کل اسرائیل کے خلاف احتجاج کی کال دے رکھی ہے،سراج الحقجماعت اسلامی نے کل اسلام آباد میں غزہ مارچ کا اعلان کیا ہے،اس لیے ہمارے لوگوں کو پکڑا گیا کہ ہم امریکہ کا نام کیوں لیتے ہیں،یواین سیکریٹری جنرل کو فلسطین کے حق میں بیان دینے پر سلام پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں