راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاک فوج نے بھارتی فوج کی ظفر وال سیکٹر میں دراندازی ناکام بنادی ، بھارتی فوج کی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ ، ظفر وال سکیٹر میں پہلے کوآڈ کوپٹر ڈرون کی مدد سے دراندازی کی کوشش کی تاہم پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو مار بھگایا،اس کے بعد بھارتی بارڈر فورس نے ظفر وال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا، اس سے سول شہری آبادی کو نقصان پہنچا،پاک فوج نے اس بلااشتعال فائرنگ کا دندان شکن جواب دیا جوابی فائرنگ سے بھارتی بارڈر فورس کو نقصان اٹھانا پڑا اور ان کے کچھ فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،سکیورٹی ماہرین کے مطابق بھارت کی جانب سے بِلا جواز سیز فائر کی خلاف ورزی کے پیچھے قطر کی حکومت کی جانب سے آٹھ بھارتی جاسوسوں کو سزائے موت دینے کی وجہ سے ہونے والی بین الاقوامی حزیمت بڑی وجہ ہو سکتا ہے،،مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی جانب سے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منانے کی وجہ سے بھی بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے دنیا کی توجہ کشمیر میں سیکورٹی کے بھرتے مسائل سے ہٹانے کیلئے بھی ایک روز قبل بلااشتعال فائرنگ کا ڈرامہ رچایا ہے،بین الاقوامی اور سفارتی سطح پر خودکو تنہا ہوتا دیکھ کر بھارت کی انتہا پسند حکومت نے پاکستان کے ظفر وال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرکے دنیا کی توجہ اس رسوائی سے ہٹانے کی ناکام کوشش کی ہے،بھارت کو یاد رکھنا چاہئے کہ پاکستان کی بہادر افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور اس کا عملی مظاہرہ ماضی میں بھی دیکھ چکا ہے۔
