اہم خبریں

غیرقانونی مقیم افرادکیخلاف یکم نومبرسے کارروائی کی جائے گی،محسن نقوی

لاہور(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیرملکی مقیم افرادکیخلاف31اکتوبرتک کی ڈیڈلائن ہے،غیرقانونی مقیم افرادکیخلاف یکم نومبرسے کارروائی کی جائے گی ،ایک بیان میں محسن نقوی نے کہاکہ غیرقانونی مقیم افرادکوپناہ دینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی،انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کوبروقت یقینی بنائیں گے،امیدہےرنگ روڈمنصوبہ جلدمکمل ہوجائے گا،محسن نقوی نے کہاکہ حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئےہرممکن اقدامات کررہی ہے۔کسانوں سے اپیل ہے کہ وہ مقررہ قیمت سے کم پرکپاس فروخت نہ کریں،

متعلقہ خبریں