اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سابق رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے ملاقات کی ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ ملاقات مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں رہائش گاہ میں ہوئی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔