اہم خبریں

استحکام پاکستان تحریک کاآئی پی پی کو عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کرنے پر مایوسی کا اظہار

اسلام آباد (نیوزڈیسک) استحکام پاکستان تحریک نے الیکشن کمیشن کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو اشرافیہ کا سہولت کار قرار دے دیا۔ سینئر نائب صدر و مرکزی ترجمان استحکام پاکستان تحریک ایمن جاوید نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی نام کے بعد نشان کی چوری یہ ثابت کرتی ہے کہ پاکستانی عوام کے حقوق پر اگلا ڈاکہ ڈالنے کے لیے کون سا گروپ تیاری کے مراحل میں ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فیصلہ سازوں اور مقتدر حلقوں کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ماضی کی ڈگر پر چلتے ہوئے ہم ملک کو استحکام دلانے میں کس صورت کامیاب نہیں ہو سکتے، ایمن جاوید کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کی بالادستی اور عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ “مستحکم پاکستان ” کے حصول کا واحد راستہ ہیں، استحکام پاکستان تحریک آئندہ آنے والے الیکشن میں ہر سطح پر اشرافیہ و مافیا کا مقابلہ پچیس کروڑ عوام کے ساتھ مل کر کرے گی۔ سینئر نائب صدر و مرکزی ترجمان استحکام پاکستان تحریک کا مزید کہنا تھا کہ آنے والا وقت یہ ثابت کرے گا کہ مستحکم پاکستان کے دعوے کی اصل حقداراستحکام پاکستان پارٹی نہیں بلکہ استحکام پاکستان تحریک ہے۔

متعلقہ خبریں