سپریم کورٹ نے 90 روزمیں عام انتخابات کیس سماعت کے لیے مقررکردیا ،،،،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 2 نومبر کو سماعت کرے گا،، بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان شامل ،،سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا ۔















