اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگراں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف نے کہا ہے کہ آئی ٹی کمپنیوں کو50 فیصد ڈالر اکاؤنٹ میں رکھنے کی اجازت دی گئی ہے، بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں بڑی تعداد میں لوگ آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ ہیں، آئی ٹی کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ چند لوگ ایک کمرے میں بیٹھ کرسافٹ ویئر کمپنی چلاسکتے ہیں۔آئی ٹی کمپنیزڈیڑھ لاکھ لوگوں کونوکریاں دیتی ہیں،انہوں نے کہاکہ برآمدات کے فروغ میں آئی ٹی کے شعبے کابڑاکردارہے،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت سرمایہ کاری کوفروغ دیاجارہا ہے،عمرسیف نے کہاکہ16ہزاربچوں کوآئی ٹی شعبے سے متعلق سکلزدیے جارہے ہیں،جولوگ ٹریننگ کرینگے ان میں ایک ڈویلپرکی انکم50سے60ہزارڈالرسالانہ ہوگی،ای روزگار سینٹرسے نوجوان ساڑھے8ارب روپے کماچکے ہیں۔
