پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ڈیفا لٹ کا خطر ہ منڈلا نے لگا ، صوبا ئی حکو مت نے مالیاتی ایمرجنسی لگا نےکا فیصلہ کرلیا،سرکاری ملازمین کے تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کےلئے سفارشات تیار کر لی گئی ،سمری کو منظوری کےلیے وزیراعلیٰ کوارسال کیاجائےگا، تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا ،اجلاس میں خیبر پختونخوا حکومت کو درپیش شدید مالی بحران کا جائزہ لیا گیا،صوبے کو ڈیفالٹ سے بچنے کے لئے مختلف آپشنز پر غور کیاجا رہا ہے ، اس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ واپس لینے کی تجویز بھی شامل ہے ۔
