اہم خبریں

جھوٹ بولنے سیاستدانوں کو لوگوں کی بدعائیں کھاگئیں،خورشیدشاہ

سکھر (نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہےکہ الیکشن کے سلوگن پر جھوٹ اور بے وفائی کرنے والوں کو لوگوں کی بددعائیں کھا گئیں۔ ہم جھوٹے مکار اور دھوکے باز نہیں ہیں، ہم نے 2008ء اور 1993ء میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرکے دکھائے ہیں، ہم نے سرحد کے لوگوں کو خیبرپختونخوا کے نام کی پہچان دی۔منگل کوپیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہاں گئے وہ لوگ جنہوں نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے، ان لوگوں نے ملک کا قرض اتارنے کی بات کی، یہ لوگ تو ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دے رہے تھے، یہ لوگ کہتے تھے کہ دوسو ارب ڈالر لاکر ایک سو ارب آئی ایم ایف کے منہ پر ماریں گے۔

متعلقہ خبریں