کراچی( نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اشنا شاہ مظلوم فلسطینیوں کیلئے میدان میں آگئیں کہا جب تک فلسطین آزاد نہیں ہو گا ،چُپ نہیں بیٹھیں گے،ہم فلسطینیوں کی آواز کو دبانے کے خلاف ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سول سوسائٹی کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کیلئے ریلی نکالی گئی، اس میں اشنا شاہ نے بھی شرکت کی اورکہا کہ مغربی میڈیا فلسطینیوں کی آواز کو دبا رہا ہے جنگ زدہ علاقے کی غلط رپورٹنگ کی جا رہی ہے اسکے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی پابندی لگادی گئی ہے ۔
Summing it up at the civil society March yesterday. The organisers did a fantastic job & people from all walks of life came out. We need to keep this going! pic.twitter.com/SJqYzXYS4x
— Ushna Shah (@ushnashah) October 22, 2023