اہم خبریں

صرف نواز شریف کو خصوصی سیکورٹی نہیں دی جارہی،نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(نیوزڈیسک)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز آمد،وزیراعلیٰ نے ٹریفک حادثے میں وزیراعلیٰ آفس کے زخمی فوٹو گرافر عثمان زبیری اورڈرائیور آفتاب گل کی عیادت کی،تفصیلات کے مطابق اتوار کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کادورہ کیا اور ٹریفک حادثے میں وزیراعلیٰ آفس کے زخمی فوٹو گرافر عثمان زبیری اورڈرائیور آفتاب گل کی عیادت کی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فوٹو گرافر اورڈرائیور کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعاکی،،انہوں نے کہاکہ اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ آپ دونوں محفوظ رہے،اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکٹرز کو بہترین علاج معالجے کی ہدایات بھی جاری کیں۔بعدازاں میڈیاسے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصو بوں پر کام تیزی سے جاری ہے،ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے،ماضی میں ترقیاتی کا ہوئے یانہیں اس پر بات نہیں کروں گا،ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی یقینی بنایا جارہا ہے،عوام کی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے،انہوں نے کہاکہ پنجاب کے کچھ ہسپتالوں میں کام مکمل ہوچکا ہے،100 ہسپتالوں کی بہتری کیلئے کام جاری ہے،انہوں نے کہاکہ پنجاب میں 750 تھانوں کے اندر جلد کام شروع کیا جائے گا،پولیس کیلئے 2 بلین روپے دے رہےہیں،انہوں نے کہاکہ میں اکیلا نہیں ہر وزیر اپنے طور طریقے سے کام کرتا ہے،انہوں نے کہاکہ سب کی کوشش ہے31 جنوری کو الیکشن ہوجائے،ان کا کہناتھا کہ اساتذہ کو احتجاج کرنے کا پورا حق ہے،محسن نقوی نے کہاکہ صرف نواز شریف کو خصوصی سیکورٹی نہیں دی جارہی۔

متعلقہ خبریں