اہم خبریں

ایل سیز کھولنے کا معاملہ،3 بڑی کمپنیوں کا پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک کی تین بڑی کمپنیوں نے پاکستان میں اپنا آپریشنز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسٹاک مارکیٹ کی ویب سائٹ پر اعلامیہ جاری کر دیا ۔ سی ای او کا کہنا ہے کہ خام مال کی کمی اور ڈالر کی عدم دستیابی کے باعث پلانٹس کا کام جاری نہیں رکھا جاسکتا ۔۔ ، بینکوں کی جانب سے ایل سیز کھولنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ خام مال نہ ہونے کے باعث پلانٹس بند کرنا پڑتے ہیں جس سے کمپنیاں نقصان میں جارہی ہیں ۔ تینوں بڑی کمپنیوں نے عارضی طور پر اپنے پلانٹس بند کرنے کا اعلان کر دیا، ٹویوٹا کار تیار کرنے والی کمپنی ،انڈس موٹرز اکتیس اکتوبر تک آپریشنز بند رکھے گی۔ سوزوکی نے پچیس اکتوبر سے ستائیس اکتوبر تک پلانٹ آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا

متعلقہ خبریں