ملتان کی 300سالہ قدیم مسجد علی ، شیشہ گری کا خوبصورت نمونہ

ملتان (  اے بی این نیوز     )ملتان کی 300سالہ قدیم مسجد علی المعروف نواب ولی مسجد کی عمارت شیشہ گری اور نکاشی فن کا خوبصورت نمونہ ،مسجد کے محراب و منبر سنگ مرمر کے ، چھت عمدہ نقاشی سے مزین ، دیواروں پر اسماء الحسنی اور قرآنی آیات نقش ہیں،تاریخی مسجد کی خوبصورتی آج بھی سیاح کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے،نواب ولی محمد مسجد جنگوں اورا ندرونی شورشوں کے باوجودآج بھی بہتر حالت میں موجو د،مناسب دیکھ بھال کیلئے محکمہ اوقاف کی توجہ کی منتظر ہے۔