کراچی(نیوزڈیسک) پی آئی اےمالی بحران میں جھکڑی گئی، ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث فلائٹ آپریشن تاحال بحال نہیں سکا، کئی مزید پروازیں بھی منسوخ ، پی آئی اے حکام نے زحمت ملنے پر مسافروں سے معذرت کرلی ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ قومی ائرلائن کا فلائٹ آپریشن محدود طور پر متاثر ہے جس کی وجہ سےمزید 16 بین الاقوامی پروازیں اور 8 اندرون ملک پروازیں منسوخ کردی ۔طیاروں کو پی ایس او کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ایندھن کی محدود پیمانے پر فراہمی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں ۔