پشاور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف نے پشاورمیں جلسے کیلئے ایک اوردرخواست ضلعی انتظامیہ کوارسال کردی،تفصیلات کے مطابق ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف نے منگل کو بتایاکہ تحریک انصاف نے پشاورمیں جلسے کیلئے ایک اوردرخواست ضلعی انتظامیہ کوارسال کردی ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم نے جلسے کے لئے درخواست ڈی سی پشاورکودی ہے،درخواست کے مطابق پارٹی جلسہ کیلئے تین مختلف مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے ۔
