اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، فائدہ عوام تک پہنچانے کا فیصلہ

لاہور (  اے بی این نیوز      )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، فائدہ عوام تک پہنچانے کا فیصلہ ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قیمتو ں میں کمی کیلئے 48گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10فیصد تک کمی لانے کا ٹاسک دیدیا گیا،پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کئے جائیں گے،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلے،وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ٹرانسپورٹرز کیساتھ فوری میٹنگ کرنے کی ہدایت صوبائی وزیر صنعت و زراعت ایس ایم تنویر گھی،فلوراو ردیگر ایسوسی ایشنز کے ساتھ مذاکرات کریں گےسیکرٹری زراعت،کمشنرز او رڈپٹی کمشنرز کو روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی لانے کا ٹاسک چیف سیکرٹری روزانہ کمشنرز او رڈپٹی کمشنرز کے ساتھ میٹنگ کر کے قیمتو ں میں کمی کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لیں گے،وزیراعلیٰ محسن نقوی کا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کردار ادا کرنے کاحکم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے،حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے جو تاریخی ریلیف دیاہے،پوری ٹیم عوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات ایک کردے، بھرپور محنت کر کے خلق خدا کی دعائیں لیں۔

متعلقہ خبریں