اہم خبریں

عدم ادائیگیاں، پی آئی اے اور پی ایس او کے مابین تنازعہ شدید ،فیول بند،14 پروازیں منسوخ

کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان سٹیٹ آئیل اور پی آئی اے میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا، قومی ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن بند ہونے کا خدشہ ، حکومتی عدم دلچسپی اور عدم ادائیگیوں کے باعث قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی فلائٹ بری طرح متاثر، دونوں فریقین کے درمیان واجبات کی ادائیگی کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا ۔ واجبات کی عدم ادائیگی پر ملتان ، سکھر اور گلگت بلتستان ایئرپورٹ پر پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کردی جبکہ پیر کے روز 14 پروازیں منسوخ کردیں۔ منسوخ کی گئی پروازوں میں ملتان سے کراچی ،ملتان سے اسلام آباد، گلگت سے اسلام آباد کی دوطرفہ اور اسلام آباد سے سکھر کی پروازیں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے نےپی ایس اوکو شیڈول کے مطابق 65 کروڑ روپے ادا کر نا ہیں جبکہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے مالی بحران سے نکلنے کیلئے مدد بھی مانگی گئی ہے۔پی آئی اےکو فوری طور پر 7 ارب روپے کی ضرورت، متعدد بار وزارت ہوابازی کو خطوط بھی لکھے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں