وادی لیپہ(نیوزڈیسک ) وادی لیپہ کا موسم تبدیل وادی لیپہ کے بالا علاقوں میں برف باری وادی لیپہ کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑ ھ لی۔وادی لیپہ میں سردیوں نے باقاعدہ دستک دیدی ،۔ وادی لیپہ کے پہاڑوں پر ہلکی ہلکی برف باری جبکہ وادی لیپہ کے مختلف گاؤں میں بارش جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ شہریوں نے گرم کپڑے نکال لیے موسم کے حال بتانے والوں کا کہنا ہے آج اور کل وادی لیپہ میں بارش جب کہ پہاڑوں پر ہلکی ہلکی برف باری ہوگی اگر مشکلات کی بات کی جائیں تو بارش کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ساتھ سردی بھی ہے فصل سمیٹنے کا موسم تھا وہ کام بھی ادھورا رہ گیا ہے ایک شہریوں کو یہ فکر لاحق ہے کہ بارش شروع ہو گئی سمیٹا ہوا فصل خراب نہ ہو جائے دوسرا سردی پڑنے کی وجہ سے آگ کا سہارا بھی ضروری ہے بچوں کو بھی سردی سے محفوظ رکھنا ہے وادی لیپا کا بشتر لوگوں نے ابھی بالن نہیں لایا یہ بھی شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے ایک دم سے موسم تبدیل ہو گیا ہے انتظامیہ کی بات کی جائے تو انتظامیہ کی جانب سے بارش کے اس موسم میں شہریوں کو خاص کر مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت دی ہے کیونکہ بارش کے اس موسم میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے ٹرانسپورٹر گاڑیاں احتیاط سے چلائیں
