اہم خبریں

راولپنڈی ،اسلام آباد میں تیز بارش ،موسم خوشگوار ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) راولپنڈی ،اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار، مظفرآباد میں تیز بارش ، برستے بادلوں نے جاڑے کی یاد دلا دی ، صبح صبح بارش سے سکولوں اور دفاتر کو جانے والوں کو مشکلا ت کا سامنا ، شہر اقتدار پر کالے بادلوں کا راج، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ، سردی میں اضافہ ، جہلم کے مختلف علاقوں میں بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری ، ٹریفک کی روانی متاثر ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بلکسر میں بھی بادل خوب برسے ، مظفرآباد میں بھی تیز بارش ہوئی جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں تین روز تک بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری دیدی ۔

متعلقہ خبریں