کراچی ( اے بی این نیوز )گورنرسٹیٹ بینک جمیل احمد نے رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں مہنگائی میں نمایاں کمی کی نوید سنادی ،کہتے ہیں مئی میں مہنگائی 38فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعدستمبر میں 31فیصد تک آگئی،سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر3اعشاریہ ایک ارب ڈالر سے بڑھ کر7اعشاریہ6ارب ڈالرہوگئے، آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی معاہدہ معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد دے گا















