حیدرآباد(نیوزڈیسک)سری لنکا کیخلاف ریکارڈ کامیابی میں اہم کردار ادا کرنیوالے وکٹ کیپر محمد رضوان نے اپنا ایوارڈ مظلوم فلسطینوں کے نام کردیا۔گزشتہ رو ورلڈکپ میچ میں تاریخی فتح میں گرین شرٹس کو جیت دلوانے والے محمد رضوان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر لکھا کہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ غزہ کے اپنے بہن بھائیوں کے نام کرتا ہوں۔ قومی ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالنے پر بےحد خوشی ہے
This was for our brothers and sisters in Gaza. 🤲🏼
Happy to contribute in the win. Credits to the whole team and especially Abdullah Shafique and Hassan Ali for making it easier.
Extremely grateful to the people of Hyderabad for the amazing hospitality and support throughout.
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) October 11, 2023
انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ آسان نہیں تھا تاہم پوری قوم اور خاص طور پر عبداللہ شفیق اور حسن علی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔وکٹ کیپر بیٹر نے حیدرآباد دکن میں حیرت انگیز مہمان نوازی اور تعاون پر شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔















