اہم خبریں

پاکستان کسٹم کو کروڑوں روپے کا چونا،بلیوں کی خوراک کے بدلے قیمتی الیکٹرانک اشیاء درآمد

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کسٹم کو کروڑوں روپے کا چونا،بلیوں کی خوراک کے بدلے قیمتی اشیاء منگوائی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس کی کراچی بندرگاہ پر کارروائی ، بلیوں کی خوراک کے حوالے لاوارث کنٹینر سے 5 کروڑ مالیت کی الیکٹرانک اشیاء برآمد ،یہ کنٹینر 19 ستمبر کو پاکستان آیا لیکن کلیئر نہیں کروایا گیا تھا شک کی بنیاد پر اس کی چانچ کی گئی ، اس کنٹینر سے 5کروڑ روپے مالیت کی اشیاء برآمد ہوئیں، کسٹم بچانے والے مافیا اس طرح کا 38 کنسائنمنٹس پہلے ہی منگوا چکا ہے ۔ کسٹمز انٹیلی جنس ملوث ملزمان کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں