اسلام آباد (اے بی این نیوز )عام انتخابات کے معا ملہ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کل سیاسی جماعتوں سے انتخابی ضابطہ اخلاق پر مشاورت کرے گا، سیاسی جماعتوں کے نمائندے مجوزہ ضابطہ اخلاق پر تجاویز دیں گےالیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گااجلاس الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 233 کے تحت سیاسی جماعتوں سے انتخابی ضابطہ اخلاق پر مشاورت کے لیے بلایا گیا ہےاجلاس کل دن دو بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے زیرصدارت ہوگا اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں سے مجوزہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر ان کی تجاویز لی جائیں گیاجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید، اسپیشل سیکریٹری سمیت تمام صوبائی ممبران اور دیگر حکام بھی شریک ہوں گےالیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو دعوت نامے ارسال کر رکھے ہیں۔















