اہم خبریں

مولانا فضل الرحمان کس کی فرمائش پر جنوری میں انتخابات سے بھاگ رہے ہیں ‘ ،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) پاکستان پیپلزپارٹی نے کابینہ اجلاس میں میں بھی عام انتخابات 90 روز کے اندر کرانے کی بات کی تھی ‘ ، آئین کا تقاضا ہے کہ 90 دن کے اندر انتخابات ہوں مولانا کی فرمائش ہے کہ انتخابات ضروری نہیں ہیں ‘،مولانا قوم کو سچ سچ بتائیں کہ کس قیمت پر ایل ایف او کو آئین سے نتھی کیا تھا ‘، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لانگ مارچ کرکے کٹھپتلی کو اقتدار چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کیا،سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ مولانا نے کس کے اشارے پر لانگ مارچ کیا کس کے اشارے پر ختم کیا تھا ‘،جمہوری سوچ رکھنے والے انتخابات سے بھاگنے کیلئے بہانے تلاش نہیں کرتے، اگر محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید نہ کیا جاتا تو 8 جنوری کو انتخابات ہو جاتے،مولانا فضل الرحمن کس کی فرمائش پر جنوری میں انتخابات سے بھاگ رہے ہیں ‘ ۔

متعلقہ خبریں