اہم خبریں

مخلوط نظام تعلیم معاشرے میں بگاڑ پیدا کررہا ہے، خلیل الرحمان قمر

کراچی(نیوز ڈیسک) ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ مخلوط نظام تعلیم معاشرے میں بگاڑ پیدا کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے ایک نجی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں مخلوط نظام تعلیم کے سخت خلاف ہوں،یہ پاکستانی معاشر میں بگاڑ پیدا کررہا ہے، اس کے اثرات بہت جلد سب کو نظر آجائیں گے ،مرد خواتین کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کرتے ہیں، عمومی طور پر لڑکیاں ہمت والی ہوتی ہیں لیکن یہ برداشت کچھ نہیں کرسکتی اور اسی لیے معاشرتی بربادی کا باعث بنتی ہیں۔

متعلقہ خبریں