مظفرآباد (نیوزڈیسک)آزاد کشمیر میں احتجاج کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے بعد ایم این سی ایچ کے ملازمین بھی اپنے حقوق کیلئےسڑکوں پر نکل آئے۔ 1200سے زائد ملازمین کو حکومت نے فارغ کر دیا تھا۔ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایم این سی ایچ کے جملہ پراجیکٹ کوآزاد کشمیر بھر میں بحال کیا جائے، یہ پراجیکٹ نہیں بلکہ پروگرام ہے ۔آج تک محکمہ صحت میں کوئی پروگرام ختم نہیں ہوا،بق وزیراعظم نے ہمیں نارمل میزانیہ پر لانے وعدہ کیا تھا، ملازمین وزیراعظم آزادکشمیر سے مطالبہ ہے ہمیں نارمل میزانیہ پر لایا جائے،ایک ماہ قبل مطالبات پیش کئے گئے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، ملازمین کا کہنا تھا کہ ہم کوئی عام لوگ نہیں بلکہ15سالوں سے کام کر رہے ہیں، حکمرانوں کو ہمارا کوئی احساس نہیں، ہمیں ہر دفعہ لالی پاپ دیا جاتارہا۔ اس دفعہ اپنا حق لیکر جائیں گے ،گزشتہ کئی ماہ سے ہمیں تنخواہیں تک نہیں دی جا ری، اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کئےگئے تو ہم اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، حکومت کی طرف سے کمیٹیاں بنتی رہی مگر آج تک کوئی کام نہ ہوسکا، پورے پاکستان میں یہ پراجیکٹ نارمل میزانیہ پر منتقل ہو چکا ہے
