اہم خبریں

پولی کلینک شعبہ گائنی کی مجرمانہ غفلت ، نو مولود کی جان لے لی، وزیراعظم آفس کے کلرک کی اہلیہ بھی شکار

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پولی کلینک کے شعبہ گائنی کی مجرمانہ غفلت کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا پولی کلینک کے شعبہ گائنی کی غفلت نے نوزائیدہ بچے کی جان لے لی وزیر اعظم انسپیکشن سیل حرکت میں آ گیا پولی کلینک کے شعبہ گائنی اور شعبہ چلڈرن کی غفلت نے نوزائیدہ بچے کی جان لے لی ۔ڈاکٹرز نے مذکورہ خاتون کا آپریشن کر کے تولیہ اندر چھوڑ دیا مذکورہ خاتون 35 دن تکلیف میں رہی ۔پمز کی ڈاکٹرز نے الٹرا ساونڈ کر کے پتہ چلایا تولیہ اندر رہ گیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے کلرک کی بیوی بھی پولی کلینک کے شعبہ گائنی کا شکار ہوگئی ۔وزیر اعظم انسپیکشن سیل نے انکوائری کا حکم دیدیا۔ انکوائری کمیٹی کا مذکورہ کلرک پر درخواست واپس لینے کا دبائو بڑھ گیا۔

متعلقہ خبریں