راولپنڈی (نیوزڈیسک)پنجاب حکومت کا ہولی فیملی ہسپتال 3 ماہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ، ہولی فیملی ہسپتال کی بندش کے بعد مریضوں کو ہلال احمر کی عمارت منتقل کرنے کا فیصلہ، ذرائع ہلال احمر کے مطابق ہیپاٹائٹس کے مریضوں کیلئے مرکزی سینٹر کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے ہولی فیملی ہسپتال کے مریضوں کی ہلال احمر منتقلی سے ہیپاٹائٹس پروگرام متاثر ہونے کا بھی خدشہ، ہلال احمر میں 60 سے 70 مریضوں کو ادویات فراہم کی جاتی ہے، حکام ہلال احمر میں گائنی وارڈ بھی قائم جہاں روزانہ 150 مریض آتے ہیں،ہلال احمر حکام کے مطابق جنرل او پی ڈی میں 50 مریضوں کو روانہ چیک کیا جاتا ہے۔
