اہم خبریں

آٹھ اکتوبر کی تلخ یادیں ، بستیوں کی بستیاں اُجڑ گئیں، وزیراعظم چوہدری انوارالحق

مظفرآباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے آٹھ اکتوبر کی تقریب سے کے موقع پرکہا کہ آٹھ اکتوبر 2005 ایک تلخ یاد ہےآج کے دن بستیوں کی بستیاں اجڑ گئیں۔ آج جہاں ہم بیٹھے ہیں اس دارلحکومت میں شاید ہی کوئی ایسا گھر ہو جہاں اپنے پیاروں کی برسی نہ منا ئی جا رہی ہو،کشمیری ایک زندہ قوم ہیں،تعمیرات کو مکمل کرنے کیلئے52 ارب کی خطیر رقم ضرورت ہے،یہ رقم کسی نے نہیں ہم نے بحیثیت قوم جمع کرنی ہے،آج کے تکلیف دہ فیصلے آنے والے نسلوں کیلئے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں۔اللہ تعالی کا حکم ہے جو انسان کے بس میں ہے اتنا ضرور کرنا ہے آفات سماوی کو روکا نہیں جا سکتا۔ ایس ڈی ایم اے نے اچھا خاصا سفر طے کیا حال میں جینا لازم ہے لیکن مستقبل کی فکر نہ کرنا خودکشی ہےجو پھل جو درخت ہمارا اجداد نے لگائے آج ہم انکی چھاؤں میں ہیںہم پہ بھی فرض ہے کہ ہم بھی بیج بو کے جائیںمیں بحثیت وزیراعظم ان تمام ممالک،سماجی تنظیموں،اور این جی اوز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںمیں آج ورثاء کے ساتھ یکجہتی کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں