کراچی(نیوزڈیسک)پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کیلئے 75 کروڑ روپےکا بجٹ مختص کردیا۔ سالانہ بجٹ میں سینٹرل کنٹریکٹ کی مد میں528 ملین روپے مختص کردیئے، آئی سی سی کی آمدنی کا 3 فیصد حصہ 220.3 ملین اضافی بھی شامل کر لیا ،اے کیٹیگری میں بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو ماہانہ 60 لاکھ 30 ہزار روپے دیئے جائیں گے، یہ تینوں سالانہ7 کروڑ23 لاکھ60 ہزار روپے وصول کریں گے، مجموعی طور پر21 کروڑ 70 لاکھ80 ہزار روپے دیئے جائیں گے ۔بی کیٹیگری میں فخرزمان، حارث رؤف، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ اورشاداب خان کو ماہانہ 41 لاکھ 47 ہزار 500 روپے دیے جائیں گے، مجموعی رقم 29 کروڑ86 لاکھ 20 ہزار بنتی ہے،6 کھلاڑی سالانہ فی کس 4 کروڑ 97 لاکھ70 ہزار وصول کریں گے۔سی کیٹیگری کے عماد وسیم اور عبداللہ شفیق کو ماہانہ 17 لاکھ65 ہزار روپے دیے جائیں گے،مجموعی رقم 4 کروڑ23 لاکھ60 ہزار میں سے یہ دونوں سالانہ2 کروڑ 11 لاکھ80 ہزار روپے پائیں گے۔ڈی کیٹیگری کے 14 کرکٹرز فہیم اشرف، حسن علی،افتخار احمد، احسان اللہ، محمد حارث، محمد وسیم جونیئر، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہنواز دھانی، شان مسعود، اسامہ میر اور زمان خان کوماہانہ 11 لاکھ 32 ہزار500 روپے دیے جائیں گے، مجموعی رقم 15 کروڑ85لاکھ5 ہزار میں سے یہ تمام سالانہ ایک کروڑ 35 لاکھ 90 ہزار روپے پائیں گے۔کرکٹرز کی ماہانہ تنخواہ بالترتیب 45 لاکھ،30 لاکھ،10 لاکھ اورساڑھے 7 لاکھ بنتی تھی، میچ فیس، الاؤنسز اور بونسز وغیرہ الگ ہیں، اس میں سے ٹیکس کی رقم بھی منہا ہو گی۔















