چلاس(نیوزڈیسک)دیامر کے بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی برفباری وقفے وقفے سے جاری ، بابوسر ٹاپ ، گیٹی داس ، نانگا پربت سمیت بالائی علاقوں کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ دیامر کے میدانی علاقوں میں موسم ابر آلود، بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی برفباری وقفے وقفے سے جاری رہی ۔ بابوسر ٹاپ ، گیٹی داس ، نانگا پربت سمیت بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ لوگوں نے گرم ملبوسات نکال لیے ۔ علاقے میں سردی کی شدت میں اضافے سے لوگوں کی بڑی تعداد گھروں میں محصور ہوگئی
