ایف آئی اے اسلا م آباد کی بڑی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنیوالے 4ملزمان گرفتار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم کی بڑی کارروائی ، 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزم محمد عظیم واٹس ایپ کے ذریعے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث تھا ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا.

دوسری کارروائی میں مالی فراڈ میں ملوث ملزم محمد عرفان، محمد عمران اور محمد ساجد کو خانیوال سے گرفتار کر لیا گیا ملزمان نے خود کو بینک کا جعلی نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے شکایت کنندگان کے اکائونٹ سے 1750000 روپے ٹرانسفر کئےگرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئےملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ،