پشاور(نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان داخلی مشکلات اوربیرونی خطرات سے دوچارہے،معاملات وقت کے ساتھ گھمبیر ہوتے جارہے ہیں، ہمیں وطن کے لئے کچھ سوچنا پڑے گا۔ہفتہ کوپشاورمیں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کچھ حقائق ہیں جنہیں ہمیں تسلیم کرنا چاہیے،بڑی سنجیدگی سے اس بات پر غورکرنا ہے کہ ہماری مشکلات کیا ہیں،انہوں نے کہاکہ پاکستان داخلی مشکلات اوربیرونی خطرات سے دوچارہے،معاملات وقت کے ساتھ گھمبیر ہوتے جارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہمیں وطن کے لئے کچھ سوچنا پڑے گا۔
