وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا آزادکشمیر میں نیپرا طرز کا ادارہ بنانے کا اعلان

مظفرآباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے کہا کہ پاکستان کی معاشی حالت خطرے کی گھنٹی بجارہی ہے،اس وقت اناکو چھوڑ کر ملک کی بہتری کا سوچنا چاہئے اور وفاقی حکومت کو الیکشن کی طرف آنا چاہیے تاکہ موجودہ سیاسی اور معاشی جمود کا خاتمہ ہوسکے۔

وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا کہ نجی سیکٹر کے تعاون کے بغیر بیروزگاری پرقابو پانا ممکن نہیں،انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں بھی نیپرا طرز کا ادارہ بنایاجائے گا،