لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب میں ڈینگی پھیل گیا،177 نئے کیسز سامنے آگئے ،مریضوں کی کل تعداد 5 ہزار 326 ہو گئی جبکہ لاہور میں صرف 2 ہزار 78 کیسز ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب می ں ڈینگی کے177 کیسز رپورٹ ہوئے ،جن میں کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 5 ہزار 326 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ صرف لاہور میں سے 2 ہزار78 کیسز سامنے آ چکے ہیں ۔
