پنجاب میں آٹے کا بحران ، پنجاب حکومت نے گندم وآٹا سمگلنگ روکنے کیلئے بڑا قدام اٹھا لیا

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں آٹے اور گندم کے بحران پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کاموقف بھی سامنے آگیا ، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ فلور ملوں کیلئے سرکاری گندم کا ڈیلی کوٹہ 26 ہزار میٹرک ٹن کر دیا گیا ہے، پنجاب حکومت کے بروقت اقدامات سے صوبہ بھر میں آٹا وافر دستیاب ہے، محکمہ خوراک اور انتظامی افسران کو آٹے کی سپلائی اور دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

�وزیراعلیٰ پنجاب کا مزیدکہنا تھا کہ گندم اور آٹے کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی،غریب آدمی کو ریلیف ملے، پنجاب کے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے وافر مقدار میں گندم کا سٹاک موجود ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں سستے آٹے کی دستیابی کے لئے سیل پوائنٹس میں اضافہ کیا گیا ہے، پنجاب میں سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہر سطح پر موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔
پنجاب میں سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہر سطح پر موثر اقدامات کئے گئے ہیں، گندم و آٹے کی سمگلنگ روکنے کیلئے صوبے کے خارجی راستوں پرچیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔