لاہور (اے بی این نیوز)انتخابات میں سب کو یکساں مواقع ملنے چاہیے، سابق وزیراعظم شہبازشریف کی پریس کانفرنس ،کہا،، اگر اینٹی اسٹیبلشمنٹ موقف سے کروڑوں لوگوں کی تکالیف دور ہو سکتی ہیں ، غربت اور بے روزگاری ختم ہو سکتی ہے تو بتا دیں ، وہ راستہ تلاش کرنا ہے جس سے ملک کی تقدیر بدل جائے ، پاکستان کا بھکاری پن ختم ہو جائے ، نواز شریف اس راستے کو اختیار کریں گے ، نواز شریف زخموں پر مرہم رکھنے اور تقسیم کے خاتمے کے لیے آ رہے ہیں ،،ووٹ کوعزت دوکانعرہ ترک نہیں کررہے ، بلاول سے جلد بات کروں گا ، فری اور فئیر الیکشن کے لیے مل کر کام کریں گے ،ولی نہیں ہوں ، الیکشن وقت پر ہونے کی امید ہے ،موقع ملا تو نواز شریف وزیراعظم ہوں گے ،، پنجاب سپیڈ ، شہباز سپیڈ ، دراصل نواز سپیڈ ہے،، مجھے اسٹیبلشمنٹ کی آنکھ کا تارا کہاجاتا ہے لیکن بتایا جائے مجھے کون سے لڈو مل گئے،،،احتساب سب کیلئے ہونا چاہے،احتساب کی لاٹھی صرف سیاستدانوں پر چلی ،کہایہ ایک تاریخ کا سیاہ باب ہے،احتساب وہ ہے جو سامنے نظر آئے اور لوگ تسلیم کریں،پی ٹی آئی دور حکومت میں دہشت گردوں کو واپس آنے کی اجازت دی گئی لوگوں کو غائب کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔















