کراچی(نیوزڈیسک)ملک میں ایل پی جی کے نام پر زہریلی گیس فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انکشاف کیا کہ ایل پی جی کے نام پر غیر معیاری زہریلی گیس 15روپے کلو میں امپورٹ کی جا رہی ہے۔سستی گیس امپورٹ کرنے کے باوجود یہ زہریلی گیس 250 سے 280روپے کلو میں عوام کو فروخت کی جا رہی ہے۔
