لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے لاہور میں کارروائی کر کے انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان میں مسرت رشید، احمد جمشید، محمد عارف اور عبداللہ شامل ہیں۔ملزمان نے بغیر لائسنس شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورے۔
