اسلام آباد (نیوزڈیسک) یوٹیلیٹی سٹور زپر ایک بار پھر چینی کابحران،شہری سبسڈی والی چینی سے محروم۔ ذرائع یوٹیلیٹی سٹور کے مطابق خریداری میں مشکلات کے باعث چینی کی قلت ہوئی،فوری خریداری نہ کرنے پرچینی کابحران طویل ہوسکتا ہے،یوٹیلیٹی اسٹورز نےمہنگی بولی کے باعث حال ہی میں2 ٹینڈرز منسوخ کیے ،کچھ ٹینڈرز میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو بولیاں ہی موصول نہیں ہوئیں، اس وجہ سے چینی کی قلت کا سامنا ہے ۔















