اہم خبریں

کرکٹ ورلڈ کپ ،پاکستانی بیٹنگ مشکلات کا شکار 38 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ

حیدر آباد(نیوزڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ ،پاکستانی بیٹنگ مشکلات کا شکار 38 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کو نیدرلینڈز کیخلاف بیٹنگ میں مشکلات کا سامنا تین اہم کھلاڑی آؤٹ ہو گئے پاکستان کی پہلی وکٹ فخر زمان ایک بار پھر کارکردگی نہ دکھا سکے ، 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان بابر اعظم بھی صرف 5 رنز ہی بنا سکے ۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا تاہم 3 اعشاریہ 4 اوورز میں پاکستان کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گر گئی جبکہ فخر زمان 12 رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے۔کپتان بابر اعظم 18 گیندوں پر صرف 5 رنز ہی بنا سکے جبکہ امام الحق بھی 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ، پاکستان کی تیسری وکٹ 38رزنز پر گر ی ۔پاکستانی سکواڈ میں امام الحق،فخرزمان،بابراعظم اور محمدرضوان ،سعودشکیل،افتخاراحمد،شاداب خان اورمحمد نواز،حسن علی،حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔

متعلقہ خبریں