اسلام آباد(نیوزڈیسک)پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 214 گیس کنکشن منقطع،368 انڈر بلنگ کیسز اندراج/پروسیس کر دیے گئے اورایک کروڑ 30لاکھ سے زائدکے جرمانے عائد کردیئے ، پشاور ،کرک، مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 70کنکشن منقطع راولپنڈی، اسلام آباد میں 15گیس کنکشن منقطع سیالکوٹ،ایبٹ، گجرات میں 5گیس کنکشن منقطع کئےگئے۔گوجرانوالہ، شیخوپورہ، فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 39گیس کنکشن منقطع ۔لاہور،ساہیوال میں گیس چوروں کے خلاف کارروائی میں 51 کنکشن منقطع بہاولپور ،ملتان 34 گیس کنکشن منقطع کردیئے۔