اہم خبریں

پنجاب میں آٹے کا بحران، ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کا اہم موقف سامنے آگیا

لاہور(نیوز ڈیسک)ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کا مشن عوام کی خدمت ہے۔گندم اور آٹے کے دستیابی کیلئے پنجاب حکومت نے فلور ملز کو گندم کی یومیہ فراہمی دگنی کر دی ، روزانہ 18 لاکھ 40 ہزار 10 کلو آٹے کے تھیلے فراہم کر رہی ہے

ترجمان وزیراعلیٰ عوام کو گندم کی فراہمی کے لیے سیل پوائنٹس کو بھی دگنا کر دیا گیا ہے،ترجمان وزیراعلیٰ پنجابسرکاری کوٹہ بڑھنے سے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی،پنجاب بھر میں آٹے کی وافر فراہمی کے متعلق ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان کا اہم موقف سامنے آگیا، عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت بہت سے اقدام اٹھا رہی ہے۔

گندم اور آٹے کے دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب حکومت نے فلور ملوں کو گندم کی یومیہ فراہمی دگنی کر دی۔ روزانہ 18 لاکھ 40 ہزار دس کلو آٹے کے تھیلے فراہم کر رہی ہے۔ عوام کو گندم کی فراہمی کیلئے سیل پوائنٹس کو بھی دگنا کر دیا گیا ہے۔سرکاری کوٹہ بڑھنے سے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔ پنجاب حکومت احساس پروگرام کے تحت شہریوں کو ہر سطح پر سبسڈی دے رہی ہے۔ احساس پروگرام کے ذریعے عوام کو ٹارگٹڈ سبسڈی بھی دی جا رہی ہے۔ عوام کی خدمت کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب دن رات کوشاں ہیں۔

متعلقہ خبریں