اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، آزادکشمیر میں موسم خشک رات کو سرد رہنے کا امکان جبکہ پشاور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، پشاور میںذیادہ سے ذیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک برھنے کا امکان، ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ریکارڈ ،صوبے کے بالائی علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،پشاور،ایبٹ آباد، ہری پور، سوات اور تورغر میں بارش متوقع،شانگلہ، چترال، ملاکنڈ اور باجوڑ میں موسلادھار بارش کا امکان ،محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور،بارش کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کا متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت ،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی پشاور میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔
